ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کٹیہار میں چھینا جھپٹی کے واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش ناکام

کٹیہار میں چھینا جھپٹی کے واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش ناکام

Tue, 28 Mar 2017 22:18:14    S.O. News Service

کٹیہار:28/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کٹیہار ٹاؤن تھانہ علاقہ کے شیومندر چوک پر پیر دیر رات تک سوشل میڈیا کے ذریعے شرپسند عناصر نے افواہ پھیلا کر چھیناجھپٹی کے واقعہ کو ہندو -مسلم کا رنگ دینے کی بھرپور کوشش تو کی پر اپنے منصوبے میں ہمیشہ کی طرح وہ ناکام رہے۔ حاصل معلومات کے مطابق پیر کی دوپہر تقریبا تین بجے شیومندر چوک واقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم سے کچھ لوگ پیسہ نکال رہے تھے۔اسی دوران کچھ نوجوانوں نے ان سے پیسہ چھیننے کی کوشش کی۔ ملزم نوجوان کو مقامی دکانداروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ روجت پور رہائشی ملزم نوجوان نے چاقو مارنے کی جھوٹی افواہ پھیلا کر سینکڑوں لوگوں کو پیر دیر شام لاٹھی کے کھمبے کے ساتھ جائے واقعہ پر بلا کر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔ اس واقعہ کی مخالفت میں دوسری کمیونٹی کے لوگوں نے بھی میونسپل دوراہے پر ٹائر جلا کر ملزم نوجوان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں واقعہ کا نوٹس لے کر میونسپل نائب صدر منظور خان اور شہر کے کئی دانشوروں نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر ملزم نوجوان کو قانون کے تحت سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ پیر دیر رات تک ضلع عہدیدار متھلیش نے لوگوں سے جھوٹے افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔ اس واقعہ کو لے کر ضلع میں پولیس بندوبست چاق چوبند کر دی گئی ہے۔ وہیں ملزم نوجوان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی طرف سے جگہ جگہ چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔


Share: